ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ہولناک عسکری ٹکراؤ اب پورے خلیج میں پھیل چکا ہے، اور بحرین کے بعد اب کویت بھی اس جنگ کی زد میں آ گیا ہے۔ کویت کی فوج نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ملک کو اس وقت شدید میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا ہے، جس کا کویتی فورسز بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ کویت کے سرکاری کمیونیکیشن سینٹر کے مطابق، ملک کے فضائی دفاعی نظام کو یکے بعد دیگرے 2 بار ہائی الرٹ کر کے ایکٹیویٹ کیا گیا ہے، جس نے کویت کی حدود میں داخل ہونے والے کئی دشمن میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
حملوں کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کی فضائی حدود کو تمام مسافر اور تجارتی جہازوں کے لیے عارضی طور پر مکمل بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہنگامی قدم ایرانی جارحیت کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے اور تمام پروازوں کا رخ دوسرے متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ کویتی حکومت اور فوج نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ شدید خطرے کے پیشِ نظر بالکل پرسکون رہیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
تُعلن رئاسة الأركان العامة للجيش أن منظومات الدفاع الجوي تتصدى حالياً لأهداف جوية معادية وفق الإجراءات العملياتية المعتمدة.
— KUWAIT ARMY - الجيش الكويتي (@KuwaitArmyGHQ) June 11, 2026
وتهيب بالجميع الالتزام بتعليمات وإرشادات الأمن والسلامة الصادرة عن الجهات المختصة، واستقاء المعلومات من المصادر الرسمية المعتمدة.#الجيش_الكويتي
