Breaking

اردن میں امریکی ایئر بیس پر ایران کا بڑا حملہ: 12 بیلسٹک میزائلوں سے ایف-35 اور ایف-16 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

 

امریکہ اور ایران کی یہ جنگ اب مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں قائم امریکی فوج کے بڑے اڈے پر تباہ کن میزائل حملہ کر دیا ہے۔ ایرانی عسکری ذرائع کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں موجود 'الازرق ایئر بیس' اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنانے کے لیے 12 انتہائی طاقتور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس ہولناک حملے میں وہاں موجود امریکی فوج کے جدید ترین ایف-35، ایف-15 اور ایف-16 جنگی طیاروں سمیت کئی اہم ترین عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب، اس بڑے حملے کے فوراً بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اردن میں موجود اپنے شہریوں اور عملے کے لیے انتہائی ہنگامی وارننگ اور ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ امریکی حکام نے اردن میں موجود تمام لوگوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کوئی وقت ضائع کیے فوراً اپنے سر چھپانے کے لیے بنکروں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق اردن کی فضائی حدود میں اس وقت بھی بڑی تعداد میں میزائل, راکٹس اور ڈرونز موجود ہیں، جس کے باعث صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی