خلیج فارس میں جاری امریکہ اور ایران کی ہولناک جنگ اب پڑوسی ممالک تک پھیلنا شروع ہو گئی ہے، جس کی لپیٹ میں بحرین بھی آ گیا ہے۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 2 بار فضائی حملے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں، جس سے پورے ملک میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ بالکل پرسکون رہیں اور کسی بھی ممکنہ فضائی یا میزائل حملے سے بچنے کے لیے فوراً اپنے قریبی محفوظ مقامات اور زیرِ زمین بنکروں کی طرف منتقل ہو جائیں۔ خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے حالیہ حملوں کے بعد بحرین میں دوسری مرتبہ سائن بجنے کے اس واقعے نے صورتحال کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا ہے اور اب تک وہاں کسی میزائل کے گرنے یا جانی نقصان کی حتمی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
تم إطلاق صافرة الإنذار .. نرجو من المواطنين والمقيمين الهدوء والتوجه لأقرب مكان آمن ومتابعة الأخبار عبر القنوات الرسمية.
— Ministry of Interior (@moi_bahrain) June 11, 2026
