Breaking

امریکہ ایران معاہدہ، پاکستان کی بڑی کامیابی: وزیراعظم شہباز شریف کا امن ڈیل کا متن فائنل ہونے کا باقاعدہ اعلان

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنسنی خیز انکشاف کے بعد اب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کی کامیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ہنگامی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے مابین امن ڈیل کا فائنل اور متفقہ متن مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے، جس پر دونوں فریقین راضی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ مل کر بہت باریکی سے کام کر رہا ہے تاکہ اس امن معاہدے کے اگلے مراحل اور دستخط کی کارروائی کو فوری طور پر حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے عالمی برادری کو امید دلاتے ہوئے لکھا کہ تاریخ میں امن کبھی بھی ہمارے اتنے قریب نہیں رہا جتنا کہ اس وقت نظر آ رہا ہے۔ خطے میں جاری اس ہولناک عسکری ٹکراؤ اور جنگ کو رکوانے میں پاکستان کے اس اہم ترین اور کلیدی سفارتی کردار کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی