امریکی بمباری کے جواب میں ایران نے اب تک کی سب سے بڑی عسکری کارروائی کرتے ہوئے مڈل ایسٹ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو اپنے میزائلوں اور ڈرونز سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایران کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ان کی فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ طور پر امریکی افواج کے خلاف 2 بڑے اور ہولناک حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی سرزمین پر ہونے والے حالیہ امریکی حملوں کا براہِ راست اور بھرپور عسکری جواب ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، ان کے گائیڈڈ میزائلوں اور ہتھیاروں نے خطے میں موجود ان تمام بڑے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، اور اب تک کے حملوں میں امریکی فورسز کی 18 اہم ترین عسکری تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کے اس پُرعزم جوابی وار نے خطے میں امریکی دفاع کو بڑا جھٹکا دیا ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان ایک مکمل اور ہولناک جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔
