Breaking

ایران کی امریکی کارروائی کی تصدیق: 'سمندری قزاقی' کا بدلہ جلد لینے کا اعلان

 


 ایران کے عسکری ہیڈ کوارٹر 'حضرت خاتم الانبیاء' نے خلیج عمان میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جہاز پر حملے اور اس پر قبضے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی 'تسنیم' کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور 'سمندری قزاقی' کرتے ہوئے ایران کے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا۔

ایرانی حکام کے مطابق، امریکی 'دہشت گرد میرینز' نے جہاز پر فائرنگ کی اور اس کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنانے کے بعد جہاز پر قبضہ کر لیا۔ ایران نے امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکی فوج کی اس مسلح قزاقی کا بہت جلد بھرپور جواب دیں گی اور اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اس تصدیق کے بعد خطے میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی ٹکراؤ کے خدشات میں انتہائی اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی