Breaking

امریکی سینٹکام کی تصدیق: ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ اور قبضے کی تفصیلات جاری


 امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بحیرہ عرب میں ایرانی مال بردار جہاز کو روکنے اور اس پر قبضے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ سینٹکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، امریکی افواج نے بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی پرچم بردار جہاز 'توسکا' کو روکنے کے لیے کارروائی کی جو ایک ایرانی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔


بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی بحریہ نے چھ گھنٹے تک مسلسل کئی وارننگز جاری کیں، لیکن جہاز کے عملے نے حکم ماننے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد امریکی تباہ کن جہاز 'اسپروئنس' نے اپنی 5 انچ کی 'ایم کے 45' گن سے ایرانی جہاز کے انجن روم پر براہِ راست فائرنگ کی تاکہ اسے ناکارہ بنایا جا سکے۔ جہاز رکنے کے بعد امریکی میرینز کے 31 ویں مہم جو یونٹ نے جہاز پر چڑھ کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا، جو اب بھی امریکہ کی تحویل میں ہے۔ امریکی فوج کا یہ بیان ایرانی میڈیا کے ان دعووں کے بالکل برعکس ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فورسز کی جوابی کارروائی پر امریکی بحریہ فرار ہو گئی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی