Breaking

ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی: مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو اسلام آباد میں ہوگا

 


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کے لیے امریکی وفد پاکستان پہنچے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں فرانسیسی اور برطانوی جہازوں پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کا پیش کردہ "منصفانہ معاہدہ" قبول نہ کیا تو امریکہ ایران کے ایک ایک پاور پلانٹ اور ایک ایک پل کو تباہ کر دے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
کیا ہے لیکن حقیقت میں امریکی ناکہ بندی اسے پہلے ہی بند کر چکی ہے اور ایرانیوں کو اس کا علم تک نہیں۔



صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے ایران کے لیے "آخری موقع" قرار دیا اور کہا کہ وہ سابق صدر اوباما جیسی غلطی نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو پورے ملک کو اڑا دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق امن معاہدہ ہر صورت ہو کر رہے گا، چاہے وہ پیار سے ہو یا طاقت کے سخت ترین استعمال سے۔ وائٹ ہاؤس اور نائب صدر جے ڈی وینس کے دفتر نے تاحال مذاکرات میں شرکت کرنے والے حکام کے ناموں کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم تمام نظریں پیر کو اسلام آباد میں ہونے والی اس بیٹھک پر جمی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی