Breaking

ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار: امریکی مطالبات کو بلاجواز قرار دے دیا

 


 ایران نے امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے فیصلے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کی رپورٹ کے مطابق تہران نے مذاکرات سے دستبرداری کی وجہ واشنگٹن کے حد سے زیادہ مطالبات، غیر حقیقی توقعات اور امریکی موقف میں مسلسل تبدیلیوں کو قرار دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے متضاد بیانات اور جاری بحری ناکہ بندی جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کی موجودگی میں مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بار بار موقف بدلنے اور غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی پالیسی نے مذاکراتی ماحول کو متاثر کیا ہے۔ ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اسے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اسلام آباد میں پیر کے روز ہونے والے متوقع مذاکرات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور خطے میں جاری اسٹریٹجک کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی