Breaking

امریکہ اور ایران میں بڑا معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا پاکستان اور اسرائیل سمیت تمام ممالک کی منظوری کا دعویٰ

 

ایران پر بمباری منسوخ کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو ایک اور بڑا سرپرائز دیتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بڑے اور تاریخی معاہدے کے طے پا جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور معاہدے کے آخری نکات کو تمام متعلقہ ممالک نے اصولی اور تفصیلی طور پر منظور کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، اس اہم ترین امن معاہدے کو منظوری دینے والوں میں امریکہ اور ایران کے علاوہ پاکستان، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات  قطر، ترکیہ، بحرین، کویت، اردن اور مصر جیسے بڑے اور اہم ممالک شامل ہیں۔ امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ جب تک اس معاہدے پر دستخط کی کاغذی کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی، تب تک ایران کی سمندری ناکہ بندی پوری طاقت کے ساتھ برقرار رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدے پر باقاعدہ دستخط کرنے کی جگہ اور وقت کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا، جس سے خطے میں طویل عرصے بعد امن کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی