Breaking

نئے فنانس بل: یوٹیوب اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا سے کمائی پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ، اکاؤنٹ میں رقم آتے ہی کٹوتی ہوگی

حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے نئے فنانس بل میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی تمام تر آمدنی پر باقاعدہ ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل کے قوانین کے مطابق، اب سوشل میڈیا سے ہونے والی کمائی جیسے ہی متعلقہ شخص یا ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہو گی، اسی وقت ٹیکس کی کٹوتی کر لی جائے گی۔

فنانس بل کی تفصیلات کے مطابق، اکاؤنٹ میں رقم وصولی کے وقت 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کاٹا جائے گا۔ یہ قانون فائلرز (فعال ٹیکس دہندگان) اور نان فائلرز دونوں کے لیے اہم ہے۔ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی رہائشی پاکستانی فنانس بل کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئر (فائلر) ہے تو اس کی آمدن سے 5 فیصد کٹوتی ہو گی اور رہائشی افراد کے لیے یہ ٹیکس کم سے کم (منیمم ٹیکس) شمار ہو گا۔ دوسری جانب، غیر رہائشی شخص (اوورسیز یا وہ غیر ملکی جس کا پاکستان میں مستقل قیام نہیں ہے) کے اکاؤنٹ سے بھی 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہی کٹے گا، تاہم ان کے لیے یہ فائنل ٹیکس تصور کیا جائے گا۔

فنانس بل میں 'سوشل میڈیا انفلونسر' کی باقاعدہ تعریف بھی واضح کر دی گئی ہے۔ بل کے مطابق، سوشل میڈیا انفلونسر سے مراد ہر وہ شخص یا ادارہ ہے جو ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسی بھی قسم کی آمدنی حاصل کرتا ہے۔ اس آمدن کی ادائیگی چاہے اندرونِ ملک ترسیلِ زر (لوکل ریمیٹنس)، بینک ٹرانسفر یا کریڈٹ کی صورت میں ہو، اس پر 5 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔ اس نئے قانون کے بعد اب پاکستان میں یوٹیوبرز، بلاگرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریٹرز کے لیے اپنی کمائی پر ٹیکس دینا لازمی ہو گیا ہے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی