Breaking

ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان: دفاع کا حق محفوظ ہے، کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں



تہران، واشنگٹن
 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ صرف اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی ہے اور وہ جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے۔ صدر پزشکیان نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو ان کے حقوق سے روکے یا ایران کو جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے اور اسکولوں، ہسپتالوں اور انفرا اسٹرکچر پر حملے دشمن کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ باقی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی کے فیصلے کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ دوسرے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کریں اور ایران کو اس سے روکا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی