لاہور قلندرز نے پنڈی بوائز کو 32 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ اس ہار کے ساتھ ہی پنڈی بوائز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ لاہور قلندرز کے 210 رنز کے تعاقب میں پنڈی بوائز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 178 رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوورز میں محمد رضوان اور شاہزیب خان کی اہم وکٹیں لے کر پنڈی کی بیٹنگ لائن کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔
پنڈی بوائز کی جانب سے یاسر خان نے 58 اور نوجوان سعد مسعود نے محض 26 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے۔ لاہور کی جانب سے حارث رؤف، اسامہ میر اور سکندر رضا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اہم موقعوں پر وکٹیں حاصل کیں۔ فخر زمان کو ان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
