Breaking

امریکہ کے حملوں سے ایران لرز اٹھا: بندر عباس، قشم اور ہنگام میں ہولناک دھماکے، عسکری میزائل گرنے کی تصدیق

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر شروع ہونے والی نئی بمباری کے بعد ایران کے اسٹریٹجک ساحلی علاقے زوردار دھماکوں سے لرز اٹھے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اہم ترین جزائر 'قشم' اور 'ہنگام' میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن کے بارے میں عسکری حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکے فوجی میزائلوں اور گولہ بارود کے گرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، ایران کی سب سے اہم تجارتی اور فوجی بندرگاہ 'بندر عباس' سے بھی یکے بعد دیگرے کئی زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بندر عباس شہر کے مشرقی حصے میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے ہیں جن کا براہِ راست تعلق امریکی فضائی حملوں سے ہے۔ ایرانی حکام نے ابھی تک ان دھماکوں سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کیں، تاہم آبنائے ہرمز کے قریب ان اہم ترین فوجی اور بحری مراکز پر یکے بعد دیگرے گرنے والے میزائلوں نے خطے میں ایک قیامت خیز صورتحال پیدا کر دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی