Breaking

ایران کا آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان: عالمی جہاز رانی کے لیے ریڈ الرٹ جاری




ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں لنگر انداز تمام جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے کسی بھی جہاز کو دشمن کے ساتھ تعاون سمجھا جائے گا اور وارننگ کو نظر انداز کرنے والے جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش ہفتہ کی دوپہر سے امریکی ناکہ بندی کے خاتمے تک برقرار رہے گی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایرانی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے زبردست دھچکا لگے گا۔ اس سے قبل سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی بیان دیا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نیا نقصان پہنچانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے جہازوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف ان کے سرکاری اعلانات پر عمل کریں کیونکہ اس خطے میں امریکی صدر کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی